ابنا: اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی نواب ذوالفقار مگسی نے وزیر اعلی سردار اسلم رئیسانی کی ایڈوائس پر صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نگراں وزیر اعلی کی تقرری تک سردار اسلم رئیسانی وزیر اعلی کی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب پنجاب میں پیپلز پارٹی نے نگراں وزیر اعلی کے لیے تین نام حکومت کو پیش کر دیے ہیں۔ نگراں وزیر اعلی کے لیے میاں عامر محمود، عاصمہ جہانگیر اور حفیظ رندھاوا کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
...........
/242
...........
/242